گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ’جشن رنگ و رامش‘ گرینڈ فیسٹا ایو کا انعقاد

جمعرات 11 مئی 2017 23:20

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام ’جشن رنگ و رامش‘ گرینڈ فیسٹا ایو (Grand Fiesta Eve) کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تھے، انہوں نے تقریب کے روح رواں و ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل ان کی ٹیم، سوسائٹیز کے سربراہان اور تمام منتظمین کا رنگوں سے بھرپورتقریب کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی اور بالخصوص جن طلبہ و طالبات نے انعامات حاصل کئے ہیں ان کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ مثبت تنقید کو ہم ویلکم کرتے ہیں مگر کچھ ایسے لوگ جو مختلف سوشل میڈیا کے پیجز پر ہماری یونیورسٹی کو بے جا تنقید کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ایک بات کہہ سکتا ہوں کہ اس ملک میں کوئی جامعہ ایسی نہیں اس سطح کا اتنا بڑا پروگرام کرواسکیںمیںدعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ ہماری جامعہ خدا کے فضل و کرم سے روز افروں ترقی و بہتری کی جانب گامزن ہے ہمیں اپنے ادارے ، فیکلٹی و تمام سٹاف پر فخر ہے اور انشاء اللہ ہم اس جامعہ کو مزید بہترین کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے اور اسمیں سب سے بڑا کردار اساتذہ کرام اور آپ لوگوں کا ہے اور میں اس خوبصورت جامعہ کے طلبہ و طالبات کو ایکبار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وطن عزیز کو مزید ترقی دے اور آپ لوگوں خوش رہیں، تقریب کے آخر میں مختلف سوسائٹیز کے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات اور سوسائٹیز کے سربراہان کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر اوّل پوزیشن شعبہ لاء نے حاصل کی ۔ اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر محمد علی (تمغہء امتیاز) نے چیئرمین شعبہ مرزا شاہدرضوان کو ٹرافی پیش کی اور شعبہ کو اوّل پوزیشن لینے پر مبارک باد دی۔