وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی صوابی آمد کے موقع پر پرائیویٹ سکولوں کی ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 مئی 2017 23:32

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی صوابی آمد کے موقع پر پرائیویٹ سکولوں کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی صوابی آمد کے موقع پر پرائیویٹ سکولوں کی ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ ایجوکیش نیٹ ورک کے زیر اہتمام امن چوک صوابی سے کرنل شیرخان چوک تک ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف بڑی تعداد میں پرائیویٹ سکول کے پرنسپلز اور اساتذہ نے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکلا اور کرنل شیرخان چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مین روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کردیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن ایڈووکیٹ ، صوبائی نائب صدر فضل اللہ دائودزئی ، صدر صوابی مظہر خان نے کہاکہ ریگولیٹری اتھارٹی بل موجودہ شکل میں ہم مسترد کرتے ہیں اور کامیابی کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیں گی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 16مئی کوصوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔