پشاور،ضلعی انتظامیہ نے بچھڑوں کا اور پانی ملا گوشت فروخت کر نے پر 23قصائیوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 11 مئی 2017 23:32

پشاور،ضلعی انتظامیہ نے بچھڑوں کا اور پانی ملا گوشت فروخت کر نے پر 23قصائیوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) ضلعی انتظامیہ نے بچھڑوں کا اور پانی ملا گوشت فروخت کر نے پر یونیورسٹی روڈ ، تہکال اور ہشتنگری سے 23قصائیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کو اطلاع ملی تھی کہ یونیورسٹی روڈ پر تہکال اور دیگر علاقوں میں میں بچھڑوں کو گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جس پر انھوں نے فوری کاروائی کا حکم دیا۔

اس سلسلے میںاسسٹنٹ کمشنر یوٹی گل بانو ، طلعت فہد اور رینا شہید سوہروردی نے محکمہ لائیوسٹاک کے و یٹرینری آفیسرڈاکٹر عباس علی کے ہمراہ تہکال کے علاقے میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی ۔ڈاکٹرعباس کی تصدیق کے بعد بچھڑوں کے گوشت کی موجودگی پر 12 قصائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے مزید کاروائی کر تے ہوئے ہشتنگری اور رامداس کوہاٹ روڈ سے 13 قصائیوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

جن کے پاس بچھڑوں کے گوشت کی تصدیق ہوگئی جبکہ اکثر قصائیوں نے اپنی دکانوں کے اندر جانور ذبح کیے تھے اور ان کے پاس مذبح خانہ کی رسیدیں نہیں تھیں ۔ ان موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بات کر تے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر آج کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ پشاور میں کسی کو بھی بچھڑوں کا گوشت فروخت کر نے کی اجا زت نہیں دیں گے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :