فیصل آباد، حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے پیش ِ نظر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ،خواجہ سعد رفیق

جمعرات 11 مئی 2017 23:43

فیصل آباد، حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) پاکستان ریلویز نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے پیش ِ نظر لاہور اور فیصل آباد سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر پاکستان ریلویز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین 12مئی 2017کو فیصل آباد سے شام 6بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر شورکوٹ ۔

روہڑی ۔ لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2بجے سیہون شریف پہنچے گی۔

(جاری ہے)

دوسری ٹرین لاہور سے رات 8بجے روانہ ہوکر فیصل آباد۔ خانپور۔ سکھر کے راستے اگلے روز سہ پہر 4بجکر 45منٹ پر سیہون شریف پہنچے گی تیسری سپیشل ٹرین لاہور سے 13مئی کو دن 12بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر براستہ خانیوال ۔ روہڑی۔ لاڑکانہ سے اگلے روز صبح 9بجے سیہون شریف پہنچے گی اسی طرح واپسی کی پہلی ٹرین سیہون شریف سے 18مئی کو دن 11بجے فیصل آباد کے لیے دوسری ٹرین دوپہر 1بجے لاہور کے لیے اور تیسری سپیشل ٹرین سیہون شریف سے شام 5بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔اس کے علاوہ ملتان ۔ سکھر۔حیدرآباد۔ کوٹری اور کراچی سے ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :