قبرستان جانا اورقبروں کی زیارت کرنا عبادت اور مسلمان کو آخرت کی تیاری کی فکر دیتا ہے ، ثروت اعجاز قادری

جمعرات 11 مئی 2017 23:49

قبرستان جانا اورقبروں کی زیارت کرنا عبادت اور مسلمان کو آخرت کی تیاری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب برأت رحمتوں ،برکتوں ،مغفرت اور دعائوں کی قبولیت والی مقدس رات ہے ،عوام اس عظمت اور برکت والی مقدس رات میں ملک کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں ، قبرستان جانا اورقبروں کی زیارت کرنا عبادت اور مسلمان کو آخرت کی تیاری کی فکر دیتا ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ مرکزی کیمپ میوہ شاہ قبرستان کے باہر لگایا جائیگا ،جبکہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضا کار مزارات اولیاء اور قبرستانوں میں اپنی خدمات انجام دینگے ،وفاقی وصوبائی حکومت شب برأت کی مقدس رات کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں ،پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمت اور اولیاء اللہ کا فیضان ہے ،ملک مسائل کی دلدل میں گھیر اہوا ہے ،حکمران مسائل کے حل کے بجائے مزید عوام کو مشکلات میں مبتلا کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ابہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس اور پورے کراچی میں قبرستانوں کے باہر عوام کی رہنمائی کیلئے لگائے جانیوالے استقبالیہ کیمپوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنان اور اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضا کا رعوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں،27سال پہلے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ اور لائٹنگ کے انتظامات کرکے مقدس رات کو عوام کو سہولیات فراہم کی آج بھی اسی جوش وجذبے سے قائد کی فکر کے مطابق ملک بھر میں کارکنان کیمپ لگا کر اپنا دینی وملی فریضہ انجام دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد عوامی مسائل کافوری حل اور انصاف کو یقینی بنانا ہے ،سیاست عوام کی خدمت اور عبادت ہے اسی نظریئے پر ہم سیاست کررہے ہیں ۔