آئی جی پنجاب نے 10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے

جمعرات 11 مئی 2017 23:49

آئی جی پنجاب نے 10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نی10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی خرم شہزاد حیدر کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ،ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی غلام مصطفی کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ ، ایس ڈی پی او چوبارا لیہ ڈی ایس پی تنویر احمد ملک کو ایس ڈی پی او صدر ملتان،ایس ڈی پی او صدر ملتان ڈی ایس پی عبدالرحیم کو ایس ڈی پی او چوبارا لیہ ،ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ لاہور ڈی ایس پی محمد کامران زمان کو ایس ڈی پی او نوانکوٹ لاہور ، ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور ڈی ایس پی ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او مصری شاہ لاہور ، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راجن پور احسان الحق کو ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس ملتان ، ڈی ایس پی فتح احمد کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب ، ڈی ایس پی محمد اکبر خان کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور اورڈی ایس پی II- ، ایس پی یو پنجاب لاہور سید ریاض علی شاہ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :