اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاپرپابندی پر اظہار تشویش

جمعرات 11 مئی 2017 23:57

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاپرپابندی پر اظہار ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاپرپابندی لگانے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورآزادی اظہاررائے پرقدغن لگانے کے مترادف قراردیا۔جمعرات کے روزاقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے سوشل میڈیااورانٹرنیٹ پرپابندی لگائے جانے پرتشویش کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

اقوا م متحدہ کاکہناہے کہ اطلاعات کے مطابق بھارت نے 2012ء سے لیکراب تک مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاپر31بارپابندی لگائی ۔سوشل میڈیااورانٹرنیٹ پرپابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورآزادی اظہاررائے پرقدغن لگانے کے مترادف ہے ۔اقوام متحدہ نے کہاہے کہ بھارت سماجی وسیاسی مسائل کاحل پرامن بات چیت سے نکالے اوربھارت مقبوضہ کشمیرمیں آزادی اظہاررائے کی ضمانت دے ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :