بھارتی نژاد ڈاکٹر عظمی کے خاوند نے اپنی بیوی سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعہ 12 مئی 2017 00:08

بھارتی نژاد ڈاکٹر عظمی کے خاوند نے اپنی بیوی سے ملاقات کے لئے اسلام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء) بھارتی نژاد ڈاکٹر عظمی کے خاوند طاہر نے اپنی بیوی سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔ جمعرات کو طاہر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنی بیوی سے آزاد ماحول میں ملاقات کرائی جائے۔ طاہر نے درخواست اپنے وکیل فیاض احمد کے ذریعے جمع کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، بھارتی ہائی کمیشن اور ڈاکٹر عظمی کو فریق بنایا گیا ہے ۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمی میری بیوی ہے اس سے آزاد ماحول میں ملاقات کرائی جائے، ڈاکٹر عظمی نے دباؤ میں آ کر مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کیے،دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے تک ڈاکٹر عظمی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :