وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت جنوبی پنجاب کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں‘امانت اللہ شادی خیل

جمعہ 12 مئی 2017 17:02

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت جنوبی پنجاب کے لوگ مستفید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب میں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی اپنی کو اولین تر جیحات میں شامل کئے ہوئے ہے،بہاولپور اور ملتان میں انتقال خون مراکز کے کو رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے، انتقال خون مراکز بہاولپور اور ملتان کے ساتھ چھ چھ ہسپتال منسلک کئے جائیں گے اور ان سنٹرز کے فنکشنل ہونے سے خون کی سکریننگ کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اور مریضوں کوصحت مند خون مل سکے گا۔

انہوںنے کہا کہ یہ ٹرسٹ مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے بنائے جانے والے ہسپتال کو بھی شاندار طریقے سے چلا رہا ہے ۔پنجاب حکومت نے 60 بستروں کے ہسپتال کو 120 بستروں تک بڑھایا اور اب اس ہسپتال میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 250 بستروں کا مزید اضافہ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ٹرسٹ مخیر حضرات پر مشتمل ہے اور حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی بے پنا ہ خدمت کر رہا ہے ۔ ملتان میں 150 بستروں پر مشتمل کڈنی سنٹر مکمل ہو چکا ہے اور رواں برس جون میں کڈنی سنٹر کی مینجمنٹ بھی اس ٹرسٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے اور پنجاب حکومت کے ساتھ اس کا طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے ۔