وزیراعلیٰ پنجاب کے ملک سے باہر جاتے ہی پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

جمعہ 12 مئی 2017 21:21

وزیراعلیٰ پنجاب کے ملک سے باہر جاتے ہی پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ملک سے باہر جاتے ہی پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹفیکیشن کے مطابق سیکرٹری سپشیل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد بلال کو او ایس ڈی بناتے ہوئے۔ کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹفیکیشن کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین کو تبدیل کر کے سیکرٹری اوقاف جبکہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عنبرین رضا کو او ایس ڈی اور ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو عبدالجبار شاہین کی جگہ سیکرٹری سکول تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے چین روانگی سے قبل تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ باقاعدہ نوٹفیکیشن گزشتہ روز جاری کردیا گیا ہے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :