وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہور سے چین کے دورے کیلئے روانہ

چین کی پاکستان میں 55ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کی مخلصانہ دوستی کی اعلی مثال ہے‘شہباز شریف پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات نئی بلندیوں پر، سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں حالیہ دورہ سے چین اور پنجاب کے مابین معاشی تعاون بڑھے گا، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدلے گی

جمعہ 12 مئی 2017 23:26

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہور سے چین کے دورے کیلئے روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہور سے چین کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔وزیر اعلیٰ چین میں ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں شرکت کریںگے اور ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ چین کی قیادت اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیںکریںگی- وزیر اعلی شہیاز شریف دورے کے دوران چین کے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں ، متعدد کمپنیوں کے حکام ،مالیاتی اداروں کے سربراہوں اورتوانائی کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کریں گی- وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چین روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او رچین کی باہمی دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہی-ہر گزرتے لمحے دونوں ممالک کی دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط ہو رہاہی-انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں-حالیہ دورہ سے چین اور پنجاب کے مابین مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھے گا-انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں- چین کی پاکستان میں 55ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کی مخلصانہ دوستی کی اعلی مثال ہی-انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیربدلے گی اور سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کادوردورہ ہوگا -