وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گوادر کے علاقے میںمزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

ہفتہ 13 مئی 2017 20:29

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گوادر کے علاقے میںمزدوروں پر فائرنگ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوادر کے علاقے میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ میںمزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اورجاں بحق ہونے والے مزدوروںکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش کررہا ہے لیکن پوری قوم دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہے۔