Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت ، چین کے صدر ، وزیر اعظم کومبارکباد

چین کے صدر کا ون بیلٹ ون روڈ کا تاریخ ساز اقدام ترقی ، خوشحالی اور امن کی نوید ہے ،ہم ون بیلٹ ون روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ممالک کے مابین رابطے مستحکم ہوں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

اتوار 14 مئی 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتوارکو بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو اس فورم میں شرکت کی دعوت چین کے صدرشی جن پنگ نے دی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہہم ون بیلٹ ون روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ون بیلٹ ون روڈ فورم کا کامیاب انعقادچین کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا تاریخ ساز اقدام ترقی ، خوشحالی اور امن کی نوید ہے اور اس اقدام پر عمل درآمد سے ممالک کے مابین رابطے مستحکم ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے چین کے وزیر اعظم، سیاسی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنمائوں کو بھی ون بیلٹ ون روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات