وزیراعلیٰ پنجاب سے پراجیکٹ سلوشن سی پیک کے چیئرمین شیخ محمد ناصر اور ایم ڈی شیخ اعجاز کی سینیٹر جنرل(ر) قیوم کے ہمراہ ملاقات ،شہباز شریف کو پراجیکٹس سلوشن اور سی پیک کے حوالے سے بریفنگ ، مزید سرمایہ کاری کا اعلان

اتوار 14 مئی 2017 20:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پراجیکٹ سلوشن سی پیک کے چیئرمین شیخ محمد ناصر اور ایم ڈی شیخ اعجاز نے سینیٹر جنرل(ر) قیوم کے ہمراہ ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹس سلوشن اور سی پیک کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخ اعجاز سے کہا کہ 17مئی کو چین کے شہر تیانجن میں جو کانفرنس ہو رہی ہے اس میں پراجیکٹ سلوشن کی تجاویز سامنے آنے پر ان پر غور کیا جائے گا اور پاکستان جا کر پراجیکٹ سلوشن کے چیئرمین اور ایم ڈی کو بلا کر تفصیلی بریفنگ دوں گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل (ر) قیوم نے کہا کہ مندرہ چکوال ریلوے ٹریک کی از سر نو تعمیر پراجیکٹ سلوشن اور چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے ۔ ملاقات 15منٹ سے زائد تک جائے گا ۔