کاشکار موسم گرما کی سبزیوں کی ہفتہ وار پیسٹ سکائوٹنگ کریں،محکمہ زراعت

پیر 15 مئی 2017 15:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) کاشتکاروں موسم گرما کی سبزیوں کی ہفتہ وار پیسٹ سکائوٹنگ کریں اور ضرر رساں کیڑوں کے بروقت انسداد کو یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کدو کی لال بھونڈی گھیا کدو، کھیرا، تربوز، خربوزہ ، حلوہ کدو اور دیگر بیلدار سبزیات پر حملہ آور ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لال بھونڈی بیل والی سبزیوں کے پودے اگنے سے لے کر فصل کے آخرتک حملہ آور رہتی ہے اور پودوں کے پتوں کو کھا کر چٹ کرجاتی ہے۔

لال بھونڈی کے انسداد کے لیے گھریلو یا چھوٹے پیمانے پر کاشتہ سبزیوں میں صبح کے وقت بھونڈیوں کو ہاتھ یا دستی جال سے پکڑ کر تلف کیا جائے ۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سفید مکھی بینگن ، بھنڈی توری، مرچ ، خربوزہ ، ٹماٹر ، گھیاتوری اور گھیا کدو پر حملہ آور ہوتی ہے بالغ اور بچے پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں اور ان پر میٹھا لیسدار رس خارج کرتے ہیں جس پرپودوں کے مختلف حصوں پر سیا ہ الی لگ جاتی ہے اور پتوں میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں سفید مکھی کی کچھ نسلیں سبزیوں میں وائرسی بیماریوں کے پھیلائو کا باعث بھی بنتی ہیں۔کاشتکار سفید مکھی کے انسداد کے لیے سبزیوں کے کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں ، وائرس زدہ پودوں کو زمین سے جڑ سمیت اکھاڑ کر کھیت سے دور تلف کریں یا زمین میں دبا دیں۔

متعلقہ عنوان :