40ہزار روپے کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم جون کو ہوگی

پیر 15 مئی 2017 15:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء)قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم جون بروز جمعرات کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ یہ رواں سال کی 15ویںاور مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ انداز ی میں کل 17سو انعامات دیئے جائیں گے۔