کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کیساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنیوالے میجر کو کلین چٹ دیدی گئی

پیر 15 مئی 2017 19:08

کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کیساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء)) مقبوضہ کشمیر میں احترام انسانیت سے عاری اورانسانی اقدار کی توہین کرنے والے بھارتی فوج کے میجر کوجس نے ایک کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے ساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا تھا،کلین چٹ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم نے مذکورہ میجر کے خلاف کورٹ مارشل تودور کی بات، انضباطی کاروائی کی بھی سفارش نہیں کی ہے۔

پولیس کی طرف سے واقعے میں ملوث راشٹریہ رائفلز کے میجر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے دوروز بعدبھارتی فوج نی15اپریل کو کورٹ آف انکوئری قائم کی تھی جس نے مذکورہ میجر کو سزا دینے کے بجائے اس کی تعریف کی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل ویب سائٹس پراپ لوڈ کی گئی تھی جس پر عوامی سطح پر شدید غصے کا اظہارکیا گیا اورعالمی سطح سخت مذمت کی گئی۔