پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ۔ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر شعبہ بازار میں 16 بیٹری فروش گرفتار

پیر 15 مئی 2017 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے شعبہ بازار میں 16 بیٹری فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے شعبہ بازار میں مختلف بیٹری فروشوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

ان بیٹری فروشوں کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ بیٹری کو مرمت کر تے وقت ان سے تیزاب نکال کرسڑک کے اوپر انڈیل دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جھاگ بن کر ہوا میں اڑ کر ما حولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے اور اس سے ارد گرد کے لوگوں کے لیے بھی سخت نقصان کا باعث ہے۔

جبکہ نالیوں میں بھی ڈالنے سے یہ جھاگ بن کر اُڑ جاتا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔کاروائی کے دوران روڈ کے اوپر اور نالیوں میں بیڑیوں سے نکالا ہوا تیزاب ڈالنے پر 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :