کراچی،پروفیسر ڈاکٹر افضل حق سرسید یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر ،

پیر 15 مئی 2017 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر افضل حق کو سرسید یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے، سرسید یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل حق کا کہنا تھا کہ سرسید یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری ان کی اولین ترجیح ہوگی اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ فیکلٹی اورانتظامیہ کے تعاون سے ایسی اصلاحات متعارف کرائی جائیں جس سے یونیورسٹی اپنا اعلیٰ مقام برقرار رکھ سکے اور اسے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوسکے، پروفیسر ڈاکٹر افضل حق انتظامی امور وتدریس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ 2013 ء سے 2017 ء تک این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے اس کے علاوہ تقریباً 10 سال نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ، امپیریل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لندن سے 3 سال یونیورسٹی آف سرے انگلینڈ سے ساڑھے تین سال اور یونیورسٹی آف مانچسٹر سے دوسال منسلک رہے ان کی بیش بہ ا خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ اعزاز فضلیت سے نوازا گیا، اس کے علاوہ انٹرنیشنل سائنسٹٹ آف دی ائیر ایوارڈ 2001ء کا اعزاء بھی حاصل کرچکے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :