وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات سے کسان برادری مستفید ہو رہی ہے،صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ شادی خیل

پیر 15 مئی 2017 22:58

وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات سے کسان برادری مستفید ہو رہی ہے،صوبائی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو100 ارب روپے کے بلا سودقرضوں کی فراہمی کے بعد پوٹاش کھاد پر 50کروڑ روپے کی سبسڈی کا اعلان کسان برادری سے محبت کا واضح ثبوت ہے،زمینداروں کی سہولت کے لئے فی کاشتکار پوٹاش کھاد کی کی 3بوریوں کی بجائے اب 5بوریوں پر سبسڈی وائوچر کی فراہمی پنجاب حکومت کا خوشحال کسان کی جانب ایک اور سنہری قدم ہے،چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی میں ہی زرعی انقلاب کا راز چھپا ہوا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،بلا سود قرضوں سے پنجاب کے 6لاکھ چھوٹے کاشتکارمستفید ہو رہے ہیں اور خادم پنجاب کے ان اقدامات کی وجہ سے پنجاب کا کسان تیزی سے خوشحالی کی منازل طے کرتا چلا جا رہا ہے۔