تاوان کیلئے کمپیوٹر ہیکنگ حملی زور پکڑ سکتے ہیں ،ْ ماہرین

پیر 15 مئی 2017 22:17

تاوان کیلئے کمپیوٹر ہیکنگ حملی زور پکڑ سکتے ہیں ،ْ ماہرین
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) کمپیوٹر ماہرین نے حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ تاوان کے لیے کمپیوٹر ہیکنگ کے حملے ہفتے کے آغاز میں زور پکڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یورپ میں سائبر جرائم سے لڑنے والی ایجنسی نے کہا کہ ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ،ْبرطانیہ کے نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر نے خبردار کیا کہ نیشنل ہیلتھ سروس کے سسٹم کے بعد اور بھی بہت سے ادارے حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق جمعے کو ہونے والے سائبر حملے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی تھے۔تازہ ترین وائرس نے سافٹ ویئرز کی ان کمزوریوں سے فائدہ اٹھایا جن کی نشاندہی حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس نے کی تھی۔گزشتہ ہفتے تاوان کے لیے کیے گئے ہیکنگ حملوں میں 150 ممالک میں ایک لاکھ سے زیادہ تنظیمیں اور ادارے متاثر ہوئے تھے، جن میں چین کی یونیورسٹیاں اور روس کی وزارت داخلہ بھی شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :