وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کامیابی پر ٹیم اور قوم کو مبارد کباد

پیر 15 مئی 2017 22:11

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارد کباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تہنیتی پیغام میں انہوںنے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری مرحلے ایک کے مقابلے دو سے کامیابی قومی ٹیم کی حسن کارکردگی کی عکاس ہے ۔انہوںنے ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کیئریر کے شاندار اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔انہوںنے کہا کہ دونوں لیجنڈ کھلاڑیوں کی خدمات کو کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔