کلبھوش یادو کیس،عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے موقف سے بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا ، مودی سرکار پر شدید تنقید ، عالمی عدالت میں جانا مودی سرکار کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا

پیر 15 مئی 2017 22:35

کلبھوش یادو کیس،عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے موقف  سے بھارتی میڈیا ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف بھارتی حکومت کی درخواست پر ٹھوس پاکستانی موقف نے بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلوا دیں،بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتا رہا اور عالمی عدالت میں جانا مودی سرکار کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔معروف بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کا کہنا ہے جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

پاکستان پہلے ہی عالمی عدالت کو بتا چکا ہے کہ اس کے دفاعی معاملات عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں کو ماننے کا پابند نہیں ہے۔ پاکستان نے 29 مارچ کو عالمی عدالت کے دائرہ اختیار سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی جے پاکستان سے اپنے فائنل آرڈر کو منوانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ پھانسی پر عملدرآمد روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت کو حکم دینا ہوتا ہے لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔

انڈین ٹی وی چینل’’ اے بی پی‘‘ کے مطابق صورت حال قابو میں نہیں رہی ، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ ہار چکا ہے،پاکستان اب بہت جلد کلبھوشن کو پھانسی پر لٹکا دے گا، بھارتی حکومت کو عالمی عدالت میں جانے کی بجائے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل کرنی چاہئے تھی۔’’انڈیا ٹوڈے ‘‘کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کو جذبات، نمائش اور غصے سے قابو نہیں کیا جا سکتا بھارت نے کمزور دلائل کا سہارا لیا ہے۔’’اے پی این نیوز‘‘ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہریش سالوے کے دلائل حقائق سے ہٹ کر تھے اور انہوں نے پاکستان کو اپنا مقف مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کا راستہ دیا۔