فن اور ثقافت کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ، سی پیک سے دنیا کے 65 ملکوں کو آپس میںجوڑ دیا ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لئے بھی گیم چینجر ہے، سی پیک پاکستان معاشی ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے میں بے مثال ترقی کر رہا ہے،وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو

پیر 15 مئی 2017 23:25

فن اور ثقافت کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط ہو سکتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فن اور ثقافت کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ، سی پیک سے دنیا کے 65 ملکوں کو آپس میںجوڑ دیا ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لئے بھی گیم چینجر ہے ۔

سی پیک پاکستان معاشی ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے میں بے مثال ترقی کر رہا ہے ۔ پیر کو بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ۔ مریم اونگزیب نے نے کہا کہ فن اور ثقافت کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں ۔ ثقافت مختلف علاقے کے لوگوں کو آپس میں ملانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ۔

پاکستان اور بنگلہ دیش مذہبی اور تاریخی روایات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف خطے میں امن اور پر امن بقائے باہمی کے وژن پر عمل پیرا ہیں ۔ پاکستان معاشی، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے میں بے مثال ترقی کر رہا ہے۔ عالمی سروے کے مطابق پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے دنیا کے 65 ملکوں کو آپس میں جوڑا جا رہا ہے ۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لئے بھی گیم چینجر ہے ۔…(م د )