آئندہ مالی سال میں مالی اقدامات پرمبنی پالیسیاں متعارف کرائیں گے ، بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 6فیصد رکھیں گے،اسحاق ڈار

پیر 15 مئی 2017 23:56

آئندہ مالی سال میں مالی اقدامات پرمبنی پالیسیاں متعارف کرائیں گے ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مالی اقدامات پرمبنی پالیسیاں متعارف کرائیں گے ،آئندہ بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 6فیصد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جاپانی میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ ملک میں 25ہزار میگاواٹ بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے ،10ہزار میگاواٹ بجلی مارچ 2018تک سسٹم میں شامل ہوگی،گیس درآمد کررہے ہیں، توانائی بحران ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایف سی سے انفرااسٹرکچر بنک کے قیام کا معاہدہ کیا ہے، انکا کہنا تھاکہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 5فیصد سے زیادہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :