میٹرو ٹرین منصوبہ فن تعمیر ‘ ثقافت اور اعلیٰ معیار کا عظیم شاہکار ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 16 مئی 2017 14:47

میٹرو ٹرین منصوبہ فن تعمیر ‘ ثقافت اور اعلیٰ معیار کا عظیم شاہکار ہوگا‘ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبہ فن تعمیر ‘ ثقافت اور اعلیٰ معیار کا عظیم شاہکار ہوگا‘ منصوبہ پاک چین دوستی کا غیر معمولی تحفہ ہے‘ اورنج لائن کے بعد پنجاب میں ایسی مزید لائنیں بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے‘ پنجاب میں چین کے تعاون سے کئی منصوبے لگ رہے ہیں‘ پاک چین اقتصادی تعاون سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچ رہا ہے‘ چینی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

وہ چائنہ ریلوے نورینکو کے صدر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے نئے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اورنج لائن کے بعد پنجاب میں ایسی مزید لائنیں بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کا منصوبہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے میں جو مشکلات پیش آئی ہیں انہیں ذاتی طور پر دور کرائوں گا۔

پنجاب میں چین کے تعاون سے کئی منصوبے لگ رہے ہیں۔ پاک چین اقتصادی تعاون سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچ رہا ہے چینی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاک چین دوستی کا غیر معمولی تحفہ ہے۔ میٹرو ٹرین کا منصوبہ فن تعمیر‘ شفافیت اور اعلیٰ معیار کا عظیم شاہکار ہوگا منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔