لاہور ہائیکورٹ ، پرنسپل آف پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری، جواب طلب

منگل 16 مئی 2017 19:16

لاہور ہائیکورٹ ، پرنسپل آف پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیراعظم، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے پرنسپل آف پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل پچیس،تیس اور چالیس کے تحت حکومتی عہدیدران ہرسال حکومتی کارکردگی رپورٹ عوام کو دکھانے کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو روٹی،کپڑا ، مکان اور تعلیم کی مفت فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیدارن نہ تو پرنسپل آف پالیسی پر عمل کر رہے ہیں نہ ہی انہوں نے حکومتی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔جس پر عدالت نے پرنسپل آف پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیر اعظم،گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو 6جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔(ایم خالد)