وزیراعلیٰ پنجاب کی بدولت ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا، ملک تنویر اسلم اعوان

منگل 16 مئی 2017 20:13

وزیراعلیٰ پنجاب کی بدولت ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا، ملک ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) صوبائی وزیرمواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر نگرانی پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان بالخصوص پنجاب ترقی کے مراحل تیزی سے طے کررہا ہے۔ پنجاب میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور بجلی کے متعدد منصوبوں پر بھی چین کے تعاون سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ بھی تابناک روشن کی دلیل بننے جا رہا ہے، پاکستان اور چین کے تعاون سے تکمیل کے مراحل سے گزرتا ہوا سی پیک چین کے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام کا سب سے اہم حصہ ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، ون بیلٹ ون روڈ پروگرام کی تکمیل کا سب سے زیادہ فائدہ یہ ہو گا کہ دنیامیں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کے خلاف متحد ہونے کا احساس مزید بڑھ جائے گاکیونکہ تجارتی سرگرمیاں اور انتہاپسندی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ایک ابھرتی ہوئی معیشت وزیر اعلیٰ پنجاب کی شبانہ روز محنت اور نیک نیتی کے نتیجے میں سامنے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :