لاء کالج پشاورمیں یونیورسٹی میں دوروزہ کورس کااہتمام

بدھ 17 مئی 2017 13:28

لاء کالج پشاورمیں یونیورسٹی میں دوروزہ کورس کااہتمام
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء)لاء کالج پشاوریونیورسٹی میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے تعاون سے کالج کے طلباء کیلئے انٹرنیشنل ہیومینٹرین لاء کے بارے میں منعقدہ دوروزہ کورس اختتام پذیرہوگیا،کورس میںکالج کے 30طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اختتام نشست میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرتاج محرم خان نے کالج کے پرنسپل پروفیسرعنایت اورآئی سی آرسی پشاوردفترکے سربراہ مسٹریٹرک کے ہمراہ شرکاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔