ادارہ تعلیم وتحقیق میںالوداعی تقریب کااہتمام

بدھ 17 مئی 2017 13:30

ادارہ تعلیم وتحقیق میںالوداعی تقریب کااہتمام
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پشاوریونیورسٹی کے ادارہ تعلیم وتحقیق کی انتظامیہ اورفیکلٹی نے سابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرعدنان سرورخان اورانسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرعقل زمان خٹک کے اعزاز میںالوداعی تقریب کااہتمام کیا۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی پروفیسرڈاکٹرتاج محرم خان اورانسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرارشد علی نے سبکدوش ہونے والے پروفیسروں کوان کی تدریسی ،تحقیقی اورانتظامی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :