زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے نہری پانی کی متواتر سپلائی انتہائی ناگزیر ہے‘امانت اللہ شادی خیل

عیسیٰ خیل میں آٹھ ارب کی لاگت سے کس عمر خان کینال سسٹم کے قیام کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے ‘ وزیر آبپاشی پنجاب

بدھ 17 مئی 2017 16:29

زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے نہری پانی کی متواتر سپلائی انتہائی ناگزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے بہترین ایگریکلچرل سپورٹ سروسز کے ساتھ ساتھ نہری پانی کی متواتر سپلائی انتہائی ناگزیر ہے، کیونکہ مناسب آبپاشی کے بغیر زرعی پیداوار کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔یہ بات انہوں نے ضلع میانوالی میں ایک کسان وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے صوبائی وزیر کو ضلع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے آبی مسائل کے حل کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحصیل عیسیٰ خیل کے لئے آٹھ ارب کی لاگت سے کس عمر خان کینال سسٹم کے قیام کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے جس پر آئندہ مالی سال میں عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ مذکورہ کینال کے قیام سے تحصیل عیسیٰ خیل کے 60 ہزار ایکٹر بارانی رقبے کو نہری پانی کی سہولت فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نہر نا صرف نہری پانی کی سپلائی کا منبع ہو گی بلکہ علاقے میں معاشی خوشحالی کے ایک نئے دورکا آگا ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کسان وفد کومزید بتایا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے نہری ڈھانچے کی دیکھ بھال اور مضبوطی کے لئے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت بیراجوں اور نہروں کی پختگی کے کئی منصوبوں پر ترقیاتی کام جارہی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہری پانی کی مساویانہ تقسیم کا انتظام بہتر ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :