کپاس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے آزمائشی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان حکومتِ پنجاب

بدھ 17 مئی 2017 16:37

کپاس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے آزمائشی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے کپاس کی پیداوار کو بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کھیتوں میں بارش کے زائد پانی کے نکاس کا مناسب بندوبست متعارف کروانے کے لئے ایک آزمائشی منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ منصوبہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کے 7 اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خاں، لودھراں، وہاڑی، خانیوال اور ملتان میں شروع کیا گیا ہے،اس منصوبے کے مقاصد میں کپاس کی فصل کو شدید بارشوںاور موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنا، کپاس کے کھیتوں سے زائد پانی کا نکاس کرکے فصل کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا، بارش کے زائد پانی کے بندوبست کے لیے مالی تعاون سے کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اوربہتر پیداوار کے حصول کے لئے کپاس کے کاشتکاروں کی بارش کے زائدپانی کا مناسب بندوبست کرنے کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :