مردوں کا دماغ بڑا لیکن خواتین زیادہ اہلیت کی حامل

بدھ 17 مئی 2017 18:17

مردوں کا دماغ بڑا لیکن خواتین زیادہ اہلیت کی حامل
امسٹرڈم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) ہالینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کے دماغ کا حجم بڑا ہونے کے باوجود خواتین ذہنی یادداشت کی جانچ کے امتحانات میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ہالینڈ میں "ایراسمس" یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں 900 کے قریب مردوں اور خواتین کا MRI scan کیا گیا۔

اس کی بنیاد پر یہ ثابت ہوا کہ مردوں کا دماغ تقریبا 14% بڑا ہوتا ہے۔تحقیق میں واضح کیا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین 3.75 آئی کیو پوائنٹس کی حد تک کم ذہین ہوتی ہیں اور ان میں شکل و حجم کے تصرف اور پرکھ کی اہلیت بھی بہت بری ہوتی ہے۔اگرچہ گزشتہ کئی تحقیقی مطالعوں میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ خواتین کا دماغ زیادہ فعال طریقے سے کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں ہونے والی مذکورہ تحقیق کے مرکزی مؤلف ڈاکٹر دمتری وان ڈیر لینڈن کے مطابق ’’ہم نے یہ دیکھا کہ مردوں کا دماغ خواتین کے دماغ سے بڑا ہوتا ہے اور ہمارے تجزیے کے مطابق متعدد امتحانات کے دوران اوسط عام ذہانت کے کم ہونے کی یہ ہی وجہ ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سابقہ تحقیقی مطالعوں میں بتایا گیا تھا کہ خواتین کا دماغ زیادہ منظم ہوتا ہے یا معلومات کو زیادہ بہتر طریقے سے عمل میں لاتا ہے مگر ہماری تحقیق میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی"۔

ڈچ تحقیق سے 19 ویں صدی میں چارلس ڈارون کے اٴْن متنازعہ دعوؤں کی تائید ہوتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مردوں کا دماغ خواتین کے دماغ سے بڑا ہوتا ہے۔ ڈارون کے عورت کا دماغ بچوں اور مردوں کے درمیان کی سطح رکھتا ہے۔تحقیقی جرنل انٹیلی جینس میں شائع ہونے والی ڈچ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین نے یادداشت کی جانچ سے متعلق امتحانات میں خود کو بہتر ثابت کیا جس میں 18 تصویر کی ترتیب کو پھر سے دٴْہرانے کا عمل شامل تھا۔

تاہم تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس عمل سے خواتین کی عام ذہانت کی سطح پر کوئی فرق نہیں پڑا۔دونوں جنسوں میں دماغ کا حجم سائنسی کمیونٹی میں گرما گرم موضوع کے طور پر زیرِ بحث آتا ہے۔کیلیفورنیا یونی ورسٹی میں بھی ہونے والی تحقیق سے بھی ثابت ہوا کہ خواتین کا دماغ مردوں کے دماغ سے چھوٹا ہوتا ہے تاہم وہ دماغ کے خلیوں کے درمیان بہتر رابطے کی وجہ سے زیادہ تیز کارکردگی دکھا سکتی ہیں"۔