حضر ت لعل شہباز قلندر ؒ کے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا اختتام پذیرہوگئیں ،وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار پرچادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور اختتامی تقریبات میں شریک ہو ئے

بدھ 17 مئی 2017 21:59

حضر ت لعل شہباز قلندر ؒ کے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا اختتام پذیرہوگئیں ..
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) حضر ت لعل شہباز قلندر ؒ کے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا اختتام پذیرہوگئیں ،وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار پرچادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور اختتامی تقریبات میں شریک ہو ئے ، حضرت عثمان مروندی ؒ المعروف لعل شہباز قلندر کا سالانہ سہہ روزہ عرس بخیریت اختتام پذیرہوگیا اور لاکھوں زائرین کی موجود گی کے باوجود کوئی ناشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اختتامی تقریبات میں شرکت کے لیے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی سہیون پہنچ گئے صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ عرس کے موقع پر مناسب انتظامات کئے گئے خاص طور پر سکیورٹی الرٹ ہے اوریہاں زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی گئیں، میں بھی دیگر عقیدت مندوں کی طرح قلندر سائیں ؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے آیا ہوں، انہوں نے کہاکہ یہ سال ہمارے لیے بہت سخت گزرا ہے کہ درگاہ پر چند ماہ قبل پیش آنے والے دل خراش واقعہ کے باوجود یہاں اس سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو اہے بتا یا جارہا ہے کہ20لاکھ افراد عرس میں شرکت کے لیے ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہیں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے کہاکہ سندھ کے لیے پانی ، بجلی اور گیس کا حق لیکر رہوں گاانہوں نے گوادر میں سندھ کے مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نوشیرو فیروز میں مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کے لیے جائیں گے اور اس کے بعد ہم ان شہداء کے لواحقین کے لیے معاوضہ کا تعین کریں گے۔

متعلقہ عنوان :