منیشات کے معاملے میں پی آئی اے کا کوئی بھی ملازم ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘ عرفان الٰہی

بدھ 17 مئی 2017 22:11

منیشات کے معاملے میں پی آئی اے کا کوئی بھی ملازم ملوث ہوا تو اس کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) قائمقام چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن عرفان الٰہی کہا ہے کہ لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے متعلقہ واقعہ کے بارے میں برطانوی حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ،اگر اس میں پی آئی اے کا کوئی بھی ملازم ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن ایئرپورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے کا جہاز سرچ کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں، اس سلسلہ میں لندن ایرپورٹ انتظامیہ کو خط لکھا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ 4گھنٹوں تک پی آئی اے کے جہاز کو سرچ کیاگیا اور ہم اپنے طور پر بھی تحقیقات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاز سے کچھ نکلا ہے یا نہیں نکلا ابھی کچھ معلوم نہیں کیونکہ برطانوی حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر کچھ شیئر نہیں کیاگیا ۔