نفرت اور انتہا پسندی کی سوچ کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

بدھ 17 مئی 2017 23:33

نفرت اور انتہا پسندی کی سوچ کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں ، پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نفرت اور انتہا پسندی کی سوچ کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ بدھ کو یورپی یونین کے سفیر جین فرینکواس نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ نفرت اور انتہا پسندی کی سوچ کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ، ثقافت ،ورثہ اور سیاحت ملکوں سے متعلق قائم نظریہ تبدیل کر سکتے ہیں ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :