رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے ،خواجہ آصف

سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوہوگی،بجلی چوری کرنے والوں کوبھی سحروافطارمیں بجلی دیںگے کے پی کے کی حکومت بجلی پرسیاست کررہی ہے ،لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے علاقوں میں اسی فیصدبجلی واجبات کے نادہندہ ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 23:43

رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے ،خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے ،سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوہوگی،بجلی چوری کرنے والوں کوبھی سحروافطارمیں بجلی دیںگے ،کے پی کے کی حکومت بجلی پرسیاست کررہی ہے ،لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے علاقوں میں اسی فیصدبجلی واجبات کے نادہندہ ہیں ۔

بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگومیں وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاکہ 2018ء کے شروع میں بجلی پوری ہوجائے گی ،بجلی پوری ہونے کے باوجودان علاقوں کوبجلی نہیں ملے گی جہاں لوگ بل ادانہیں کرتے ،بجلی چوروں کابل دوسرے صارفین کواداکرناپڑتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں کل 915فیڈرہیں جن میں سے 250فیڈرلوڈشیڈنگ فری ہیں ،آئندہ تین ماہ میں مزید115فیڈرلوڈشیڈنگ فری ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کے پی کے کی حکومت بجلی پرسیاست کررہی ہے ،کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے علاقوں میں اسی فیصدلوگ نادہندہ ہیں ۔احتجاج وہ لوگ کررہے ہیں جوبل ادانہیں کرتے ،خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ حکومت نے بجلی کے واجبات اداکردیئے ہیں وفاق کے الیکٹرک کو650میگاواٹ بجلی دے رہاہے ،کراچی میں بجلی کابریک ڈاؤن کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث ہے ،سندھ کے بیشترعلاقوں میں بھی بجلی چوری ہورہی ہے ،ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کہیں بھی نہیں ہورہی ۔

پنجاب میں بھی لائن لاسزموجودہیں ۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ پرقابورکھیں گے ،سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ان علاقوں میں بھی رمضان المبارک میں سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جہاں بجلی چوری ہورہی ہے ۔