پاکستان اور افغان حکام کے درمیان ون سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ ،دونوں وفود کا مکمل اتفاق رائے تک سیز فائر پر اتفاق

افغان وفد کا کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے ساتھ تعینات پاکستانی فوجی ہٹانے کا مطالبہ ہمارے فوجی پاکستانی سرحدی حدود میں تعینات تھے ،پاک فوج کے دستے سرحد پر موجود رہیں گے،پاکستانی وفد کاجواب

بدھ 17 مئی 2017 23:55

پاکستان اور افغان حکام کے درمیان ون سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ ،دونوں وفود ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) پاکستان اور افغان حکام کے درمیان ون سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں دونوں وفود نے مکمل اتفاق رائے تک سیز فائر پر اتفاق کیا، افغان وفد نے کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے ساتھ تعینات پاکستانی فوجی ہٹانے کا مطالبہ کردیا تاہم پاکستانی وفد کا کہنا تھاکہ ہمارے فوجی پاکستانی سرحدی حدود میں تعینات تھے ،پاک فوج کے دستے سرحد پر موجود رہیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان اور افغان حکام کے درمیان ون سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ ہوئی، دونوں ملکوں کے نمائندوں کی میٹنگ فرینڈ شپ گیٹ چمن پر ہوئی ۔پاکستان وفد کی قیادت ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نے کی ۔ افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر پولیس کے بریگیڈئر نے کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں وفود نے مکمل اتفاق رائے تک سیز فائر پر اتفاق کیا ۔ افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے ساتھ تعینات پاکستانی فوجی ہٹائے جائیں۔پاکستانی وفد نے جواب دیا کہ ہمارے فوجی پاکستانی سرحدی حدود میں تعینات تھے ۔پاک فوج کے دستے سرحد پر موجود رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :