طالبات اپنے تعلیمی دور میںتمام ترتوانائیاںعلم کے حصول کے لئے صرف کریں،یونیورسٹی کے تعلیمی مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل کے خوابوں کوشرمندہ تعبیر کریں،وائس چانسلرسردار بہادر خان یونیورسٹی پروفیسر رخسانہ جبین

جمعرات 18 مئی 2017 15:16

طالبات اپنے تعلیمی دور میںتمام ترتوانائیاںعلم کے حصول کے لئے صرف کریں،یونیورسٹی ..
کوئٹہ۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء)سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا ہے کہ موجودہ دورمقابلہ ،ْتحقیق ،ْاور جستجو کا ہے اور اس میں وہی اقوام کامیابی سے ترقی کا سفر طے کرسکتی ہیںجو اعلی تعلیم اور تحقیق کو اپنا نصب العین بناتی ہیںیہ عمل انتہائی ضروری ہے کہ طالبات اپنی تعلیمی دور میںتمام ترتوانائیاںعلم کے حصول کے لئے صرف کریںاوریونیورسٹی کے تعلیمی مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل کے خوابوں کوشرمندہ تعبیر کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے پرائم منسٹرفی ایمبریسمنٹ اسکیم کے تحت طالبات میں ماسٹر ،ْایم فل/ایم ایس ،ْپی ایچ ڈی ،ْایم ایس میں پرائم منسٹر فی سلپ ڈسٹری بیوشن کے موقع پر کہی، انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے بلوچستان کی طالبات نے زیادہ سے زیادہ استفاد کیا جس کی وجہ سے بلوچستان بھر سے اسٹوڈنٹس کی انرولمنٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ غریب طالبات خصوصا بلوچستان کی طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کی رسائی ممکن بنائی جاسکے انہوں نے پرائم منسٹر کا اس اسکیم کے اجراء پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ا س اسکیم کو مزید جاری رکھیں گے تاکہ بلوچستان کی طالبات اس سے زیادہ سے زیادمستفید ہوسکیں۔

(جاری ہے)

اس اسیکم کے تحت اسٹوڈنٹس آف بلوچستان ،ْ فا ٹا بلتستان ،ْگلگت اور دیگر کو اسکالر شپ فراہم کی گئی ۔ اس اسکیم کا اجراء فیڈرل گورنمنٹ نے کیاتھا اس اسکیم کے تحت اسٹوڈنٹس کی فیس اور دیگر چار جزفیڈرل گورنمنٹ ادا کرے گی اس اسکیم کا دورانیہ پانچ سال تک رہے گااس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے اسسٹنٹ رجسٹرار ہما طارق یونیورسٹی آف ایڈوانسمنٹ سیل اینڈ فنانشنل ایڈ اور دیگر اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔