اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام تحقیق پر مبنی پوسٹرز /ماڈلز کی نمائش کا انعقاد

جمعرات 18 مئی 2017 16:31

اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام تحقیق پر مبنی پوسٹرز /ماڈلز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام تحقیق پر مبنی پوسٹرز /ماڈلز کی نمائش یونیورسٹی کے سائنس بلاک میںمنعقد ہوئی۔ بی ایس اور ایم ایس سی کیمسٹری کے فائنل سمسٹر کے طلبہ نے معاشرے کی مجموعی ترقی میں کارآمد میڈیکل کیمسٹری ،ْ میٹریل کیمسٹری ،ْ الیکٹرو کیمسٹری اور قدرتی مصنوعات سے متعلق تحقیق کی بنیاد پر اپنی تیارکردہ 30 عدد پوسٹرز/ماڈلز ڈسپلے / آویزاں کئے تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ طلبہ کے تیارکردہ پراجکٹس ملک کے قدرتی اور مادی وسائل کی ترقی میں نوجوانوںمیں موجود خداداد قابلیت کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 50فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ،ْ اگرنئی نسل کی مناسب تربیت کی جائے اور ان کو مواقع فراہم فراہم ہوں تو معاشرے کی تعمیر میں وہ مثالی کردار ادا کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو تربیت یافتہ محققین کی ضرورت ہے جو کیمیکل میٹریل کی درآمدی کے بوجھ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں اوراوپن یونیورسٹی اس قومی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اپنے طلبہ کو ریسرچ کی تربیت دیتی ہے اور آج کی نمائش ان کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے اوپن یونیورسٹی کو" تحقیقی سرگرمیوں کا مرکز اورماڈل ادارہ" بنادیاہے۔ فیکلٹی آف سائنسسز کی ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید اور نمائش رابطہ کار ،ْ ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے شعبہ کیمسٹری کی تعلیمی خدمات اور نمائش کے اغراض و مقاصد تفصیل سے بیان کئے۔