ون روڈ ون بیلٹ منصوبہ سے پاکستان جنوبی ایشیاء کا ٹائیگر بن کر ابھریگا، سردار محمد نعیم خان

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین سے سی پیک منصوبہ پرپاکستان کے اندر جاری منصوبہ جات بروقت مکمل ہو گے، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

جمعرات 18 مئی 2017 17:33

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے راہنماوسابق وزیرسردارمحمدنعیم خان نے کہاہے کہ ون روڈ ون بیلٹ منصوبہ سے پاکستان جنوبی ایشیاء کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے دورہ چین سے سی پیک منصوبہ پرپاکستان کے اندر جاری منصوبہ جات بروقت مکمل ہو گے۔وزیراعظم انفراسٹرکچر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سے عام آدمی کو سفری ،پانی اور بجلی کی سہولیات میسر ہونگی۔

آمدہ سال مالی بجٹ میںلوگوں کی بنیادی سہولیات دہلیز تک مہیا کرنے میں حکومت آزادکشمیرخصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پروزیراعظم پاکستان کا موقف دوٹوک ، واضح اور کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی ، سیاسی مدد جاری رکھنے کا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میںشملہ معائدہ کر کے پی پی پی قیادت نے کشمیریوں سے انصاف نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان کے لوگوں کی تقدیربدل جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف اور چاروں وزراء اعلیٰ نے اکٹھے چین کا دورہ کرکے بین الاقوامی برادری کو اس منصوبہ کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے کہ دنیاسی پیک کی بدولت مختلف ممالک کی مصنوعات سے مستفید ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرحکومت پاکستان کا موقف واضح ہے۔ وزیراعظم انفراسٹرکچر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبہ جات 30 مئی تک تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے برابری کی بنیاد پرتمام علاقوں میں فنڈز دیکرایک مثال قائم کی ہے۔