بھارتی سرحدی سیکورٹی فورس نے راجستھان کے مغربی سیکٹر میں ’گرم ہوا‘ نامی آپریشن شروع کردیا

جمعرات 18 مئی 2017 17:54

بھارتی سرحدی سیکورٹی فورس نے راجستھان کے مغربی سیکٹر میں ’گرم ہوا‘ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) بھارتی سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے راجستھان کے مغربی سیکٹر میں ’گرم ہوا‘ نامی آپریشن شروع کردیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کے دوران پاکستان کی سرحد کیساتھ نگرانی کے عمل میں اضافہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یہ آپریشن پیر کے روز شروع کیا گیا اور 23 مئی تک جاری رہے گا۔ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی روی گاندھی نے کہا کہ شدید گرمی اور لو کے موسم میں ملک میں دراندازی کا خطرہ ہے اس لئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کا اہم مقصد موم گرما کے دوران سرحد کے قریب تعیناتی اور نگرانی میں اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ راجھستان کا بڑا علاقہ پاکستان سرحد کیساتھ جڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :