ایف بی آر نے سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کے اکائونٹس سے ایک ارب روپے کی ریکوری کر لی

جمعرات 18 مئی 2017 21:42

ایف بی آر نے سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کے اکائونٹس سے ایک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کے اکائونٹس سے ایک ارب روپے کی ریکوری کر لی ۔کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی ٹیم نے سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کے 15 اکاونٹس منجمد کر دئیے۔

(جاری ہے)

سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 30 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کے اکائونٹس اسلام آباد میں منجمد کر کے ایک ارب روپے کی ریکوری کر لی گئی کمشنر شعبان بھٹی کی سربراہی میں سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :