کلبھوشن کیس،آئی سی جے میں اپوزیشن رہنمائوں اور قانونی ماہرین نیقانونی جنگ لڑنے کے طریقہ کار پر کئی سوالات اٹھادئیے

جمعرات 18 مئی 2017 22:44

کلبھوشن کیس،آئی سی جے میں اپوزیشن رہنمائوں اور قانونی ماہرین نیقانونی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) کلبھوشن یادیو کو پھانسی سے روکنے کے عبوری فیصلے کے بعد پاکستان میں اپوزیشن رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے عالمی عدالت انصاف میں قانونی جنگ لڑنے کے طریقہ کار پر کئی سوالات اٹھادئیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر اس وقت عمل نہ کیا جائے جب تک حتمی فیصلہ نہ آجائے،عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے کے بعد پاکستان میں اپوزیشن رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے عالمی عدالت میں پاکستان کی قانونی جنگ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا،کیس کی پیروی پر سوالات اٹھادیے۔

پاکستان نے عالمی عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لیے ایک ایسے وکیل کو کیوں چنا جو اس سے پہلے کبھی اس عدالت میں پیش نہیں ہوا اس کیس کے لیے اٹارنی جنرل خود کیوں نہیں گئی ایک جونیئر وکیل کو کیوں بھیجا گیا پاکستان اس مقدمے کے لیے ایک ایڈہاک جج مقرر کرسکتا تھا، ایسا کیوں نہیں کیا گیا بھارتی وکیل نے مقررہ وقت پورا استعمال کیا، جبکہ پاکستانی وکیل نے نوے منٹ میں سے صرف پچاس منٹ کیوں استعمال کیی

متعلقہ عنوان :