Live Updates

صاحب اقتدار لوگ عوام کو لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر لڑاتے ہیں ، ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ، قومی پالیسی بنانے کے بجائے حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے، حکومت اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ،جو کچھ چھوٹے صوبوں کو ملتا ہے وہ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے ، چھوٹے صوبوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی (ن) لیگ کے رہنمائوں اور دیگر شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پرگفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 23:16

صاحب اقتدار لوگ عوام کو لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر لڑاتے ہیں ، ملک ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صاحب اقتدار لوگ عوام کو لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر لڑاتے ہیں ، ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ، قومی پالیسی بنانے کے بجائے حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے ۔ جمعرات کو (ن) لیگ کے سابق ایم این اے عاطف سنجرانی ،سینیٹر خدائے نور اور دیگر شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کو نذر انداز کرنے کے باعث حالات خراب ہوئے ۔

وزیر اعظم یوتھ لون سکیم میں 70 فیصد قرضے پنجاب کو دیئے گئے ۔ چھوٹے صوبوں کو گیس بجلی اور پانی میں منصفانہ حصہ تک نہیں دیا جاتا ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف آصف زرداری سے زیادہ کرپٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ۔ جو کچھ چھوٹے صوبوں کو ملتا ہے وہ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے ۔ چھوٹے صوبوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ۔ ہماری حکومت چھوٹے صوبوں کو انصاف فراہم کرے گی ۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اپنے حق آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ 26 سال سے 7 لاکھ بھارتی فوج کشمیری کی آواز نہیں دبا سکی ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے اعتراف جرم کیا تھا اس کے خلاف بڑے سنگین الزامات تھے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صاحب اقتدار لوگ عوام کو لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر لڑاتے ہیں ۔ ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ۔ قومی پالیسی بنانے کے بجائے حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پانامہ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہو جانا چاہیے تھا ۔ نواز حکومت پانامہ کیس میں پھنس چکی ہے ۔ …(م د )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :