کلبھوشن معاملے پرپاکستان کاکیس عالمی عدالت میں قطعاًکمزورنہیں تھا،لیکن تیاری قطعاًنہیں تھی ،بابراعوان

پانامہ میں قطری خط آیااورعالمی عدالت میں قطری وکیل آگیا،پاکستانی وکلاء نے عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کارکوتحریری طورپرچیلنج نہیں کیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 23:46

کلبھوشن معاملے پرپاکستان کاکیس عالمی عدالت میں قطعاًکمزورنہیں تھا،لیکن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء)سینئرقانون دان بابراعوان نے کہاہے کہ کلبھوشن معاملے پرپاکستان کاکیس عالمی عدالت میں قطعاًکمزورنہیں تھا،لیکن پاکستان کی تیاری قطعاًنہیں تھی ،پانامہ میں قطری خط آیااورعالمی عدالت میں قطری وکیل آگیا،پاکستانی وکلاء نے عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کارکوتحریری طورپرچیلنج نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینئرقانون دان بابراعوان نے کہاکہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں ہماراکیس کمزورتھا،پانامہ میں قطری خط آیااورکلبھوشن کیس میں قطری وکیل آگیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے آج تک کلبھوشن یادیوکوجاسوس نہیں کہا،عالمی عدالت میں پاکستان کاکیس قطعاًکمزورنہیں تھالیکن تیاری قطعاًنہیں تھی ۔کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کارکوپاکستان نے تحری طورپرچینلج نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی وکلاء نے 50منٹ میں اپنے دلائل مکمل کرلئے جبکہ وقت90منٹ تھا،وکلاء نے کہاکہ دفترخارجہ کے ہینڈآؤٹ دلائل دیئے ہیں ،سماعت کیلئے پاکستان کواتنی جلدی کیوں تھی