ہیونڈائی نے پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 11:58

ہیونڈائی نے پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : آٹو موبائل کمپنی ہیونڈائی نے پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کورین آٹو برانڈ ہیونڈائی نے الحاج گروپ کے ساتھ تعاون سے پاکستان میں بھاری کمرشل گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 4 بلین روپے کی سرمایہ کاری سے کمپنی ابتدائی طور پر ٹرک اور لگژری بسیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس ضمن میں اس جوائنٹ وینچر کمپنی نے کراچی سے باہر 30 ایکڑ زمین پہلے ہی خرید لی ہے، جبکہ گاڑیاں بنانے کا کام آئندہ 12 ماہ کے دوران شروع کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں جوائنٹ وینچر کی علیحدہ کمپنی، الحاج (Pvt) لمیٹڈ 1.5 بلین روپے کی سرمای کاری کرے گی۔ جب دونوں کمپنیاں آگے بڑھنے پر اتفاق کریں گی تو ہیونڈائی 2019ء میں پروڈکشن پلانٹ میں سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

الحاج ہیونڈائی پاکستان میں ٹرکوں ، بسوں اور لائٹ ڈیوٹی گاڑیاں متعارف کروائیں گے۔ ابتدائی مرحلے کے دوران ہیونڈائی کی لگژری بسیں بھی تیار کی جائیں گی۔ جنہیں شہروں کے مابین سفر کرنے کے لیے ڈائیوو اور والوو کمپنیاں استعمال میں لائیں گی۔ میڈیم اور لائٹ ڈیوٹی ٹرک سیگمنٹ میں ہیونڈائی مائٹی کو بھی پاکستان میں لانچ کیا جائے گا۔ پیداواری ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے ساؤتھ کوریا کی اس آٹو کمپنی نے ملک میں کارگو گاڑیاں بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فی الوقت آٹو موبائل انڈسٹری میں چین کی چار بڑی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں جنہوں نے پاکستان کی آٹو موبائل صنعت کے 10 فیصد حصص حاصل کرلیے ہیں جبکہ باقی کے تمام حصص جاپانی کمپنیوں کے پاس ہیں جو پاکستان میں گذشتہ کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔ چینی ٹرک چاپانی ٹرکوں کے مقابلے میں قدرے سستے ہیں۔ جبکہ ہیونڈائی پاکستان میں چاپانی اور چینی ٹرکوں کی قیمت کے درمیان والی قیمت کی گاڑیاں متعارف کروائے گی۔

متعلقہ عنوان :