فاسفور س کاامونیم نائٹریٹ کے ساتھ استعمال بہتر نتائج دیتا ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 19 مئی 2017 14:41

فاسفور س کاامونیم نائٹریٹ کے ساتھ استعمال بہتر نتائج دیتا ہے، زرعی ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت اراضی کی زرخیز ی کیلئے استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30فیصدمقدار بخاراتی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میںبھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے اورتوقعات کے مطا بق فصل حاصل نہیں ہوتی ۔

زرعی ماہرین نے بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج گندم کی 10فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔