ْٹائم میگزین کے سرورق پر روسی عمارت کی وائٹ ہاس پر برتری کی تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو نے لگا ،ٹائم میگزین کے سرورق پر روسی عمارت کی تصاویر سے امریکی سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 19 مئی 2017 18:11

ْٹائم میگزین کے سرورق پر روسی عمارت کی وائٹ ہاس پر برتری کی تصاویر نے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو نے لگا ،ٹائم میگزین کے سرورق پر روسی عمارت کی وائٹ ہاس پر برتری کی تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، امریکی سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی چیف کی برطرفی ، انتخابات میں روسی ایجنسیوں کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں مشتبہ کردار ، روس بارے امریکی صدر کی پالیسی میں بڑے یوٹرن کے بعدٹائمز میگزین کے کور فوٹو کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے ۔

اس فوٹو میں بظاہر تو روس اور امریکہ کی دو بڑی عمارتیں ہی دکھائی گئی ہیں تاہم اس کے پیچھے چھپا پیغام یہ کہہ رہاہے کہ روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو رہاہے ۔ ٹائمز میگزین میں اس حالیہ وقت میں ایسا کور لگایا جانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کو 2016کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کرنی ہیں جس میں دیکھا جائے گا کہ ٹرمپ یا اس کے کسی رکن نے روس سے کوئی مدد تو حاصل نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے لیے نئی پالیسیوں کی وجہ سے کافی حد تک سنجیدہ حلقے پریشان ہیں،مریکہ میں سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے ۔اس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چند دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی سفارت کار سے ملاقات کے بعد اگلے ہی دن ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو عہدے سے ہٹانا کو بھی اس سے جوڑا جا رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :