امیدواروی سی لاہورکالج یونیورسٹی ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کی اہلیت لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 20:22

امیدواروی سی لاہورکالج یونیورسٹی ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کی اہلیت لاہورہائیکورٹ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء): وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی امیدوار ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے مزید سماعت کے لئے کیس چیف جسٹس کو بھجوادیا۔

(جاری ہے)

ملک اویس خالد اڈووکیٹ کی وساطت سے دائر پٹیشن میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ نورین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی ریسرچ پبلی کیشنز اور آرٹیکلز کی تعداد مذکورہ پوسٹ کیلئے دئیے گئے اشتہار کے مطابق کم ہے لہذا اس معاملے کی سیکروٹنی کا حکم دیا جائے اور یہ کہ پٹیشن کے حتمی فیصلے تک مدعا علیہ کو وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے عہدے کے لئے زیر غور نہ لایا جائے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سرچ کمیٹی نے وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی تعیناتی کے لئے تین ناموں کی سمری تیار کر رکھی ہے اور حتمی نام کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔